پاکستانتازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی آج سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی رہائشگاہ پہنچے

کراچی
7 جولائی 2025
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی رہائشگاہ پہنچے، ، جہاں آمد پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نےوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو خوش آمدید کہا اور ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے محرم الحرام کے دوران سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی اہم سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مجموعی سیاسی منظرنامے، وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات، اور قومی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے، قومی یکجہتی اور عوامی مفاد کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو باہم مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

Related Articles

Back to top button