بی این پی کا مستونگ لکپاس پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

0 9

بی این پی کا مستونگ لکپاس پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان
دھرنا ختم مگر تحریک جاری رہے گی، آج سے عوامی رابطہ مہم شروع کررہے ہیں، سردار اخترجان مینگل
بی این پی اب اپنے جلسوں اور عوامی احتجاج کا آغاز کررہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مستونگ، خضدار، قلات، سوراب میں جلسے منعقد کیے جائیں گے
کوئٹہ(اے اےن اےن) بلوچستان نےشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مےنگل نے مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے دھرنا ختم کیا لیکن تحریک جاری رہے گی۔ آج سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہے ہیں بی این پی اب اپنے جلسوں اور عوامی احتجاج کا آغاز کررہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مستونگ، خضدار، قلات، سوراب میں جلسے منعقد کیے جائیں گے، اس کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، جس میں تربت، مکران اور گوادر کے علاقوں میں احتجاجی جلسے منعقدہ وں گے‘ےہ اعلان انہوں نے دھرنے کے موقع پر پرےس کانفرنس کے ذرےعے کرتے ہوئے کےا‘ سردار اختر جان مےنگل نے بلوچستان کے علاقے مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے دھرنا ختم کیا لیکن تحریک جاری رہے گی۔ آج سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی این پی اب اپنے جلسوں اور عوامی احتجاج کا آغاز کررہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مستونگ، خضدار، قلات، سوراب میں جلسے منعقد کیے جائیں گے، اس کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، جس میں تربت، مکران اور گوادر کے علاقوں میں احتجاجی جلسے منعقدہ وں گے۔اختر مینگل کا کہنا تھا کہ مہم کے تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے ہوں گے۔دوسری جانب سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اخترمینگل سے ٹیلیفونک رابط کیا اور دھرنا ختم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کوپرامن طریقے سے ختم کرنا بہترین فیصلہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.