روڈ انفراسٹرکچر میں انقلابی تبدیلی آئے گی،لعل جان جعفر
روڈ انفراسٹرکچر میں انقلابی تبدیلی آئے گی،لعل جان جعفر
جہاں روڈز کا نام و نشان نہیں، وہاں بھی مکمل معلومات دستیاب ہوں گی، اجلاس میں بریفنگ
صرف ایک کلک پر پورے بلوچستان کی سڑکوں کی تفصیل ملے گی،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات
کوئٹہ( خ ن)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کے زیر صدارت اے آئی پی سی آئی پروجیکٹ کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بہادر خان اور سی ای او باہیو آئی ٹی اشفاق حسین شاہ کے علاو¿ہ محکمہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو بتایا گیا کہ کس طرح ہم اے آئی پی سی آئی پروجیکٹ کی مدد سے صوبے کے جتنے بھی روڈز ہیں انکی مکمل تفصیل موجودہ حالت کے بارے میں مکمل طور پر معلومات لے سکتے ہیں اس انقلابی اقدام سے سیکرٹری آفس کو صرف ایک کلک کی مدد سے صوبے بھر کے تمام روڈز کے بارے میں مکمل تفصیل مل جائے گی اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک رسائی کافی مشکل ہے اور ایسے علاقے بھی ہیں جہاں روڈز کا نام و نشان تک نہیں مگر اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم صوبے کے ہر شاہراہِ کے بارے میں مکمل تفصیل صرف ایک کلک پر لے سکتے ہیں جس سے صوبے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر میں ایک انقلابی تبدیلی رونما ہوگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر نے کہا کہ صوبے کے اضلاع بشمول وہ درو افتادہ علاقے جہاں پر روڈز کی اشد ضرورت ہے اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہمارے کام میں مذید آسانی اور بہتری آنے کے ساتھ ساتھ محکمہ کا عملہ بھی ایڈوانس ہوجاےگا جس سے صوبے کے روڈ انفراسٹرکچر میں مذید جدیدیت اور شفاف انداز میں ان منصوبوں کی تکمیل میں کافی مدد ملے گی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے اے آئی پروجیکٹ کو تجرباتی طور پر متعارف کرنے کے حوالے سی ای او پروجیکٹ کو ایک ٹاسک بھی دیا تاکہ اس جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے اور سمجھنے میں مذید آسانی ہو۔