مستونگ دھماکے میں بیگناہ پولیس اہلکاروں کی شہادت قابل مذمت ہے ،حیات خان اچکزئی

0 10

پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی رہنما حیات خان اچکزئی نے ضلع مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے بلوچستان کانسٹیبلری کے تین اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بربریت کے واقعات کا مقصد ہمارے صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے اور ان کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام دہشتگردی خلاف جنگ میں اپنے سیکورٹری فورسسز کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.