بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے سے حقوق حاصل نہیں ہوسکتے،نوابزادہ امیرحمزہ زہری
صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے مستونگ بم دھماکے میں بے گناہ پولیس کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو صحت کی تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ امن وامان کی بحالی کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے اہلکاروں کی قربانی ناقابل فراموش ہے، بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے سے حقوق حاصل نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت مشکل اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذخمیوں کو صحت کی تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔