وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاو¿س پشاور میں” پارلیمنٹیرینز ڈے” کا انعقاد کیا گیا

25

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاو¿س پشاور میں” پارلیمنٹیرینز ڈے” کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں نے اپنے اپنے حلقوں کے عوامی مسائل سے وزیر اعلیٰ کو براہ راست آگاہ کیا۔ اجلاس میں صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، سڑکوں، توانائی اور بلدیاتی امور سمیت مختلف شعبہ جات میں درپیش حلقہ وار مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی ترقیاتی، انتظامی اور سروس ڈیلیوری سے متعلق فیصلے کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے مقررہ ٹائم لائنز کے اندر مسائل کے حل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل بانی چیئرمین عمران خان کے گڈ گورننس وژن کی عملی عکاسی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کو فائلوں میں زیر التوا رکھنے کے بجائے فیلڈ لیول پر حل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے سامنے آنے والے جائز مسائل ہی حکومتی ترجیحات کا تعین کرتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹیرینز کی تجاویز کو آئندہ ترقیاتی اور مالی منصوبہ بندی میں شامل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگر کسی عوامی مسئلے کا حل ممکن نہ ہو تو اس کی وجوہات واضح کی جائیں تاکہ منتخب نمائندے مطمئن ہو کر واپس جائیں۔ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے صوبے میں پہلے ہی ڈیجیٹل کمپلینٹ سسٹم قائم کیا ہے جس کے ذریعے شکایات کی مو¿ثر نگرانی اور بروقت ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں، عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments are closed.