ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے انسدادِ پولیو کی قومی ٹیکہ جات مہم کے پہلے روز مہم کی مانیٹرنگ کی
گوادر: ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے انسدادِ پولیو کی قومی ٹیکہ جات مہم کے پہلے روز مہم کی مانیٹرنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے یونین کونسل چِب کلمتی کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ میں موجود انسداد پولیو مہم ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈاکٹر مرشد دشتی نے ٹیموں سے ملاقات کے دوران انسدادِ پولیو مہم کے ایس او پیز، حفاظتی اقدامات اور گھر گھر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران معیار، نظم و ضبط اور بچوں کی مکمل کوریج کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور فیلڈ ٹیموں کی محنت اس قومی مقصد کے حصول میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ آخر میں انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مزید محنت اور لگن سے کام کرنے پر زور دیا۔
Comments are closed.