
کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں مسلم ٹائون کے رہائشی احمد خان کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا،دھماکے سے آگ لگنے کے باعث خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے موقع پر پہنچ کر 3 افراد کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔




