اینٹی نارکوٹکس فورس کی دالبندین ،کوئٹہ میں کارروائیاں،افیون ،ْچرس ،کرسٹل ہیروئن برآمد

0 36

انٹی نارکوٹکس فورس نے دالبندین اور کوئٹہ میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں افیون ،ْچرس اور کرسٹل ہیروئن برآمد کرلی اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ انٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں کارروائی کرتے ہوئے 310کلوگرام افیون اور30کلو گرام چرس برآمد کرکی جبکہ دوسری کارروائی میں کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے پہاڑوں میں اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 184کلو گرام کرسٹل ہیروئن اور 110کلو گرام ہیروئن برآمدکرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

اے این ایف نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.