صوبائی محتسب بلوچستان نذرمحمد بلوچ کا گورنمنٹ بوائزہائی اسکول شفیق احمد خان کا دورہ

0 10

 صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شفیق احمد خان کا دورہ کیا۔ اس دوران اسکول کے پرنسپل جناب شکیل احمد اور وائس پرنسپل اسماعیل صاحب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی محتسب نے اسکول کے کلاس رومز کا معائنہ کیا اور سینئر اساتذہ و طلبہ سے بھی ملے۔ انھوں نے اسکول میں درپیش مسائل کا پوچھا جس پر اسکول پرنسپل نے صوبائی محتسب کو تفصیلی طور آگاہ کیا۔

صوبائی محتسب نے مختلف لیبز اور آئی ٹی روم کا بھی معائنہ کیا آئی ٹی لیب انچارچ نے بتایا کہ موجودہ کمپوٹرز بہت پرانے ہوچکے ہے جسکی وجہ سے تیزی سے کام نہیں کررہے اسلئے اپڈیٹ کمپوٹرز کی اشد ضرورت ہے۔ اسکول میں پہلے کی نسبت طلبہ کی تعداد کم ہونے پر صوبائی محتسب نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر کوئٹہ شہر میں اسکولز کی یہ حالات ہونگے تو دیگر شہروں میں تو لوگ مزید محرومیوں کے شکار ہونگے ساتھ ہی اسکول کے اساتذہ کو بچوں کی حاضری یقینی بنانے کے متعلق سخت احکامات صادر فرمائیں تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ رہیں اور وہ ملک و قوم کا نام روشن کرے۔آخر میں صوبائی محتسب نے اسکول گراونڈ کا معائنہ کیا اور اسکول کی صفائی پر پرنسپل اور انکے عملے کی حوصلہ افزائی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.