امریکہ میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے نیشنل فٹبالرز کو بھی۔ اپنے سحر میں مبتلا کرلی

27

ہوسٹن(اسپورٹس رپورٹر)

امریکہ میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے نیشنل فٹبالرز کو بھی۔ اپنے سحر میں مبتلا کرلیا، یو ایس اوپن پریمئر کرکٹ لیگ 2025 میں شامل کے فرنجائزر
لائسنسز ٹیم کے مالک ولی جمیز گالٹ نہ صرف سابق امریکی پیشہ ور فٹبالر ہیں انہیں شکاگو بیئرز اور لاس اینجلس رائڈرز کے ساتھ 11 سیزن میں شامل رہنے کا وسیع تجربہ ہے، ولی جیمز گالٹ کا شمار نیشنل فٹبال لیگ کے تیز ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، جیمز گالٹ نے امریکہ میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے لائسنسنز ٹیم کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، لائسنسنز کے فرنجائزر نے ہوسٹن میں جاری یو ایس اوپن کرکٹ لیگ کے موقع پر اسٹیڈیم کا دودہ کیا اور یو ایس اوپن لیگ کے چیف ایگزیکٹو افضل قریشی اور آصف شمس سے ملاقات کی، اس موقع پر افضل قریشی نے ولی جیمز گالٹ کو لیگ کے لئے کئے جانے والے انتظامات اور شائقین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیا

Comments are closed.