وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کوہاٹ جلسہ سے خطاب
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کوہاٹ جلسہ سے خطاب
خیبر پختونخوا حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق میرٹ اور گڈ گورننس پر عمل پیرا ہے، وزیر اعلیٰ
ہم اپنے قائد عمران خان کے وژن کے تحت انسانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں ، سہیل آفریدی
کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سو فیصد میرٹ پر 16 ہزار بھرتیاں کیں، وزیر اعلیٰ
میں چیلنج کرتا ہوں بھرتیوں کے عمل میں کوئی ایک سیاسی سفارش ثابت کرے، وزیر اعلیٰ
تمام محکموں، نیم سرکاری اور خودمختار اداروں میں بھرتیاں میرٹ پر ایٹا کے ذریعے ہونگی ، سہیل آفریدی
خیبر پختونخوا میں کوئی نوکری سیاسی سفارش پر نہیں ملے گی ، وزیر اعلیٰ
کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، کرپشن کے ثبوت لائیں حکومت کارروائی کرے گی، وزیر اعلیٰ
عوامی مسائل کے حل کے لیے سرکاری دفاتر کے دروازے کھلے رکھنے کی پالیسی دی ہے، وزیر اعلیٰ
مینڈیٹ چوری کر کے وزیر اعلیٰ بننے والی مجھے مشورے دیتی ہے ، مجھے مشورے دینے سے پہلے اپنے صوبے کا حال دیکھے ، وزیر اعلیٰ
صحت کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ سرمایاکاری ہو رہی ہے، پنجاب سب سے نیچے ہے، سہیل آفریدی
خیبر پختونخوا میں پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
وفاقی حکومت نے 5300 ارب روپے کی کرپشن کی ، اس پر کوئی بات نہیں کرتا ، میرے اور آپ کے ٹیکس کا پیسہ ہے، وزیر اعلیٰ
پاکستان کا قرضہ 80 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے،
ہمیں مشورہ دینے والے پاکستان کو ڈبو رہے ہیں، سہیل آفریدی
ڈالر کو مصنوعی طور پر روکا گیا ہے، عمران خان کہتے تھے یہ مائنز لگا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ
جب ڈالر کو فری فلوٹ پر چھوڑیں گے تو یہ 300 روپے سے اوپر جائے گا ، وزیر اعلیٰ
حکومت اور ادارے عمران خان کو جھکانے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر لگے ہوئے ہیں ، سہیل آفریدی
قائد عمران خان کی بہنوں کے خلاف واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ
جنہوں نے ہمارے مینڈیٹ کی حفاظت کرنی تھی وہ مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں ، سہیل آفریدی
کچھ ٹاوٹس میڈیا پر بیٹھ کر ہمیں گولیاں چلانے سے ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں ، سہیل آفریدی
جیل سے عمران خان کا پیغام آچکا ہے، آزادی یا موت، ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے، وزیر اعلیٰ
عمران خان نے مذاکرات یا احتجاج کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو دی ہے، سہیل آفریدی
ان اکابرین سے ملاقات کر کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیر اعلیٰ کا کوہاٹ میں گرلز کیڈٹ کالج، کوہاٹ یونیورسٹی میں گرلز کیمپس کے قیام کا اعلان
کوہاٹ میں 1000 بیڈز پر مشتمل اسپتال اور پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کا بھی اعلان
Comments are closed.