تربت یونیورسٹی، شعبہ قانون کے طلباء کا فائنل ایئر کے تحقیقی مقالوں کا کامیاب دفاع،موجودہ آئینی چیلنجز اور قانونی مسائل کااحاطہ
تربت (14 دسمبر 2025) یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ قانون میں زیرتعلیم ایل ایل بی آخری سمسٹر کے طلباء نے اپنے فائنل ایئر کے تحقیقی مقالوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔ شعبہ قانونی کے ماہرین تعلیم اور پریکٹیشنرپرمشتمل پینل نے تحقیقی مقالوں کا جائزہ لیا۔ترجمان تربت یونیورسٹی کے مطابق ایوالویشن کمیٹی میں تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، ڈین فیکلٹی آف لاء ڈاکٹر مظفر حسین، شعبہ قانون کے سربراہ محمود امیر، اسسٹنٹ پروفیسر ایڈووکیٹ نسیم جان، فیکلٹی ممبر ایڈووکیٹ ماہ نور زبیر اور ڈاکٹر تاج بلوچ شامل تھے۔طلباء نے مختلف موضوعات پرمبنی اپنے تحقیقی پروجیکٹس پیش کیے جس میں موجودہ دور کے قانونی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان کے تحقیقی مقالوں میں اہم قانونی اور کریمنل جسٹس سے متعلق کے موضوعات کے علاوہ ملک کو درپیش عہدحاضرکے آئینی چیلنجز پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مظفر حسین کاکہناتھاکہ طلباء کی جانب سےان تحقیقی مقالوں کا کامیابی سے دفاع کرنا طلباء کی سخت محنت، قانونی معاملات سے آگاہی اور ان کے اساتذہ کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Comments are closed.