گورنربلوچستان آج بذریعہ ہیلی کاپٹر ڈیزرٹ چیلنج 2025 کیلئے جھل مگسی روانہ ہو رہے ہیں

25

 کوئٹہ14 دسمبر: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹر جھل مگسی روانہ ہونے والے ہیں۔ آج 21ویں جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج ریس 2025 کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا مقابلہ ہوگا۔ منتظمین نے ڈیزرٹ چیلنج کپ جیپ ریلی 2025 کا ٹریک میپ بھی جاری کر دیا ہے۔ اس سال مقابلے کیلئے مجموعی طور پر 56 گاڑیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں جن میں پروفیشنل اور اسٹاک کلاسز شامل ہیں۔ ایونٹ میں خواتین کی کیٹیگری سمیت چار مختلف کیٹیگریز میں کار ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔
ریسنگ کا یہ تاریخی مقابلہ ہمیشہ کی طرح جھل مگسی کے صحرائی منظرنامے میں رفتار، مہارت اور برداشت کا ایک سنسنی خیز تماشا پیش کریگا جبکہ بلوچستان کی بھرپور ثقافت بلاشبہ اس ایونٹ کی خوبصورتی اور رغبت میں اضافہ کریگی۔

Comments are closed.