اہم خبریںبلوچستان

زیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی خدمت کا جزبہ رکھتی ہے

جھل مگسی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی خدمت کا جزبہ رکھتی ہے اور اس جزبے اور عزم کو کامیابی سے آگے بڑھاتے ہوئے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے چھو ٹے پیمانے پر معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور کابینہ نے اخوت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 1.6 ارب روپے سے چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی منظوری دی ہے صوبے کی ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور انکی فلاح و بہبود کے لئے علیحدہ محکمہ قائم کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہندو برادری کی دعوت پر مندر کے دورے کے موقع پر بات چیت کر تے ہو ئے کیا پارلیمانی سیکرٹری برائی اقلیتی امور دھنیش کمار بھی اس موقع پر موجود تھے و زیراعلیٰ نے کہا کہ سماجی تحفظ کے پروگرام کے آغاز کا مقصد صوبے کے عوام کے معاشی وسماجی حقوق کا تحفظ ہے صوبے کی یکساں ترقی اور یہاں آباد ہر قو م قبیلے اور ہر مذ ہب کے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے جس سے ہر صورت پورا کیا جائے گا ہندو برادری کی جانب سے اس موقع پر وزیراعلیٰ کے وژن قیادت اور بلوچستان کی ترقی کے عزم کو سراہتے ہوئے اقلیتوں کے لیئے علیحدہ محکمے کے قیام پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا انہوں نے کہا کہ دھنیش کمار پورے صوبے کی اقلیتوں کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ہندو وفد نے جھل مگسی کار ریلی کو علاقے میں معاشی سرگر میوں کے فروغ کا اہم زریعہ قرار دیا جبکہ مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بنکنگ کاموثر نظام نہ ہو نے کی و جہ سے کاروباری لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں جبکہ تعلیم و صحت کے محکموں میں خالی آسامیوں پر جلد بھرتی کی بھی ضرورت ہے تاکہ ان شعبوں میں مزید بہتری آسکے وزیراعلیٰ نے پیش کی گئی مسائل کے جلد حل کی یقینی دہانی کراء اس موقع پر ہندو برادری کی جانب سے و زیراعلیٰ کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button