
حافظ آباد (این این آئی)حافظ آباد میں کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق ،ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔حافظ آباد کے نواحی گائوں سندھواں تارڑ کے رہائشی 3 افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئے۔حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ، 3ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔




