اہم خبریںکھیل

دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیرکے آخری مراحل میں داخل ہوگیا

احمد آباد(این این آئی)دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیرکے آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔بھارتی شہر احمد آباد میں بنایا جا رہا ہے، اس میں ایک لاکھ 10 ہزار شائقین کی گنجائش ہوگی، اس میدان پر پہلے انٹرنیشنل میچ کا انعقادآئندہ برس مارچ میں متوقع ہے، اس پر تقریباً 100 ملین ڈالرز اخرجات آئے ہیں، اب تک آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ شائقین بیٹھ سکتے ہیں۔احمد آباد میں ایشیا الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان نمائشی میچ منعقد کرنے کا ارادہ ہے، اسٹیڈیم میں 70 کارپوریٹ باکسز، 4 ڈریسنگ رومز، کلب ہاؤس اور اولمپک سائز کا سوئمنگ پول بھی بنے گا، اس کی تعمیر کا آغاز جنوری2017 میں ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button