• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

جرمنی، را کیلئے کشمیریوں کی جاسوسی کرنیوالے بھارتی جوڑے کو 18 سال قید کا حکم سنا دیا گیا

web desk by web desk
December 14, 2019
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
جرمنی، را کیلئے کشمیریوں کی جاسوسی کرنیوالے بھارتی جوڑے کو 18 سال قید کا حکم سنا دیا گیا

فرینکفرٹ(این این آئی) جرمنی میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کیلئے کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنیوالے جوڑے 50 سالہ منموہن سنگھ اور 51 سالہ کنول جیت کو بالتریب 18 سال قید اور 180 دن کی تنخواہ کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں فرینکفرٹ کی ایک عدالت نے کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے پر دو بھارتی شہریوں کو سزائیں سنائی ہیں۔ دونوں شہری میاں بیوی ہیں اور کافی عرصے سے جرمنی میں مقیم تھے۔ یہ جوڑا جرمنی میں قیام پذیر دیگر کشمیریوں اور سکھوں کی معلومات اور سرگرمیوں کی اطلاع را کے افسر کو دیا کرتا تھا۔عدالت نے شوہر منموہن سنگھ کو جاسوسی کرنے پر 18 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ان کی اہلیہ کنول جیت کو جاسوسی میں معاونت کے جرم میں 180 دن کی تنخواہ کے برابر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ منموہن نے 2015ء میں را کیلئے جاسوسی شروع کی جب کہ اہلیہ کنول جیت نے 2017ء سے ان کا ساتھ دینا شروع کیا تھا۔پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ اس جوڑے نے کشمیری اور سکھ گروپوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں اور یہ معلومات بھارت میں مقیم را کے ایک افسر کو فراہم کیں جس پر بھارتی خفیہ ایجنسی را نے جوڑے کو 7 ہزار 200 یورو بطور انعام دیئے۔ جوڑے نے عدالت میں اعتراف جرم بھی کیا۔

Previous Post

امریکا کا حافظ سعید پر فرد جرم عائد ہونے کا خیر مقدم،قانونی چارہ جوئی، الزامات پر تیزی سے مقدمہ چلانے کا مطالبہ

Next Post

صہیونی فوج ،اسرائیلی بلدیہ کے اہلکاروں کے القدس کی کئی کالونیوں پر چھاپے،غیر قانونی تعمیر گھروںکی نشاندہی کی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.