اہم خبریںبین الاقوامی

بھارت میں امریکی شہریوں کیلئے ٹریول الرٹ جاری کردیا گیا

نئی دہلی (این این آئی) امریکہ نے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں امریکی شہریوں کیلئے ٹریول الرٹ جاری کردیا ہے۔ٹریول ایڈوائزری کے مطابق بھارت میں امریکی شہریوں کو مظاہروں والے مقامات سے دور رہنے اور بھارت کی شمال مشرقی ریاست میں غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں موجود امریکی شہری پبلک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اطراف پر نظر رکھیں اور حالات سے باخبر رہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں شہریت ترمیمی بل کیخلاف مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button