قومی تھرو بال چیمپئن شپ 16فروری سے سکھر میں شروع ہو گی
:پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی تھرو بال چیمپئن شپ 16 فروری سے سکھر میں شروع ہو گی۔
گزشتہ روز پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس میں فیڈریشن سے منسلک ڈیپارٹمنٹس، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں مختلف ڈیپارٹمنٹس، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 18 فروری کو منعقد ہوں گے۔چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔