ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (ایشیا و بحرالکاہل) سفیر عمران احمد صدیقی سے بنگلہ دیش کے میڈیا وفد کی ملاقات
:ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (ایشیا و بحرالکاہل) سفیر عمران احمد صدیقی سے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے میڈیا کے وفد نے ملاقات کی۔جمعہ کو ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو طرفہ تعلقات میں مثبت رفتار کو سراہتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے میں میڈیا کے کلیدی کردار پر زور دیا۔