پاکستان
اسلامی یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم کا مقدمہ تھانہ سبزی منڈی میں درج کر لیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)اسلامی یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم کا مقدمہ تھانہ سبزی منڈی میں درج کر لیا گیا ۔طالب علم فہد خان کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل سمیت چار دفعات شامل ہیں ۔مقدمے میں ایمل خان، اظہر لاشاری، درمحمد لنڈ سمیت 20 سے زائد ملزمان نامزد ہیں ۔ ایف آئی آرکے متن کے مطابق شیشے کی بوتل، خنجر، آہنی راڈز، آتشیں اسلحہ کا استعمال کیا گیا، حملے کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق ، بیسیوں زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ سبزی منڈی پولیس نے 16 طلبا کو گرفتار کر لیا ،یونیورسٹی اور ہاسٹلز میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ،اسلامی یونیورسٹی میں سرچ آپریشن کے دوران کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوئے۔



