اہم خبریںکھیل

پاکستان اور انگلینڈ ویمنز کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا

کوالالمپور (این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ (آج) ہفتہ کو کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ ویمن کو پاکستان کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم نے 75 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 127 رنز سے پاکستانی ٹیم کو ہرایا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button