گورنرہاؤس پشاور میں انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کے زیرانتظام ماحولیاتی تبدیلی، ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے عنوان سے صوبائی سمٹ کا انعقاد
گورنرہاؤس پشاور میں انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کے زیرانتظام ماحولیاتی تبدیلی، ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے عنوان سے صوبائی سمٹ کا انعقاد
سمٹ میں گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
سمٹ میں ماہرین ماحولیات، ماہرین تعلیم، کمیونٹی و سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے متعلق اظہار خیال کیا
سمٹ میں انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کی حالیہ قدرتی آفات میں انسانی خدمات سے متعلق ڈاکومنٹریز بھی پیش کی گئیں
گورنر خیبرپختونخوا کی اہم عالمی موضوع پر سمٹ کے انعقاد پر پی آر سی ایس کو مبارکباد
گورنر کاحالیہ قدرتی آفات میں انسانی امداد میں انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کے عملہ کی کارکردگی اور ڈونرز اداروں کو خراج تحسین
انجمن ہلال احمر ایسا میکنزم تیار کرے کہ جس سے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کمیونٹی کو تیار کیا جائے،گورنرخیبرپختونخوا
رضاکار ٹیموں کے ذریعے کمیونٹی کو قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تعلیم و تربیت دی جائے، فیصل کریم کنڈی
ادارہ جاتی و معاشرتی سطح پر مؤثر حکمت عملی سے آفات کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے، فیصل کریم کنڈی
خیبرپختونخوا سمیت پورا ملک اس وقت غیر معمولی موسمیاتی صورتحال سے گزر رہا ہے، فیصل کریم کنڈی
ہمیں ماحولیاتی تبدیلی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہو گا، فیصل کریم کنڈی
Comments are closed.