
پرتھ(این این آئی)آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ (آج) جمعرات سے پرتھ میں شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج) جمعرات سے 16 دسمبر تک پرتھ، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز 13 جنوری سے شروع ہوگی۔



