اہم خبریںبین الاقوامی

امریکہ ، فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین شہر ی ہلاک ، جوابی کارروائی میں دو حملے آور بھی مارے گئے

نیو جرسی (این این آئی)امریکا کی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت تین شہری ہلاک ہوگئے، سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار قتل کی تفتیش کے سلسلے میں دو افراد سے پوچھ گچھ کیلئے پہنچا، انہوں نے پولیس اہلکار کے سر میں گولی ماری اور فرار ہوگئے۔بعداذاں حملہ آور گاڑی میں فرار ہونے کے بعد ایک دکان میں داخل ہوگئے، جہاں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دونوں ہلاک ہوئے،فائرنگ کے تبادلے میں 3 شہری بھی مارے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button