چیئرپرسن ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے صنفی مساوات کا اجلاس

0 6

:قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے صنفی مساوات کا اجلاس گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔چیئرپرسن ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔ کمیٹی نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ خواتین کی قومی کمیشن کی چیئرپرسن کا تقرر بغیر کسی تاخیر کیا جائے۔

مزید برآں کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ خواتین کی حیثیت سے متعلق صوبائی کمیشنز کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق اور ادارہ شماریات کو ہدایت کی کہ وہ صنفی عدم مساوات کے حوالہ سے جلد تفصیلی معلومات فراہم کریں۔ کمیٹی نے ادارہ برائے شماریات پاکستان کے فراہم کردہ اعداد و شمار بالخصوص پاکستان میں مرد و خواتین کے صنفی تناسب کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔

کمیٹی نے 10 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے روزگار کے اعداد و شمار کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا جو صنف کے لحاظ سے تقسیم کیے گئے ہیں۔ کمیٹی نے ادارہ شماریات کو آئندہ اجلاس میں ان امور پر جامع بریفنگ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ سیکرٹری وزارت انسانی حقوق ننے صحت، تعلیم، انصاف تک رسائی، مالی وسائل اور لسٹڈ کمپنیوں میں بورڈ آف گورنرز میں خواتین کی نمائندگی سمیت مختلف شعبوں میں صنفی فرق کے حوالے سے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔

سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ کے پی کے کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں نے پہلے ہی صنفی مساوات پر پارلیمانی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ اس کے جواب میں کمیٹی نے وزارت پارلیمانی امور کے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ کے پی کے اسمبلی کے ساتھ رابطہ کریں اور ان پر زور دیں کہ وہ صنفی مساوات سے متعلق اپنی پارلیمانی کمیٹی کی جلد تشکیل کریں۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز، شاہدہ بیگم، سید حسین طارق، شیر علی ارباب، خواجہ اظہار الحسن،سینیٹر روبینہ قائم خان اور وزارت پارلیمانی امور، وزارت انسانی حقوق، پاکستان بیورو آف شماریات اور قومی کمیشن برائے خواتین کی حیثیت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.