سوار محمد حسین شہید جیسے دھرتی کے بیٹوں سے ہی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ،وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
اسلام آباد۔10دسمبر :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماد ر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سوار محمد حسین شہید سمیت تمام شہدا کو قومی تاریخ کے ماتھے کا جھومر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوار محمد حسین شہید جیسے دھرتی کے بیٹوں سے ہی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔بدھ کوسوار محمد حسین شہید (نشان حیدر) کو ان کے 54 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید دھرتی کے بہادر سپوت تھے جن کی1971 میں مادر وطن کے تحفظ کےلئے بے مثال جر?ت و بہادری نے انہیں امرکر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید جیسے دھرتی کے بیٹوں سے ہی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، 1971 میں ظفر وال، شکر گڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید نے جر?ت، دلیری اور بہادری کی مثال قائم کرکے پوری قوم کا سر ہمیشہ کے لئے فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن کے وار کو اپنی بے مثال جر?ت اور حکمت عملی سے ناکام بنا کرسوار محمد شہید نے کایا پلٹ دی اورنئی جنگی تاریخ رقم کی۔
Comments are closed.