ضلعی محکمہ صحت نے ڈبلیو ایچ او اور دیگر مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ایک آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا

28

گوادر – ضلعی محکمہ صحت نے ڈبلیو ایچ او اور دیگر مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ایک آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا، جس میں میڈیا کے نمائندگان، مختلف محکموں کے اہلکار اور محکمہ تعلیم کے عملے نے شرکت کی۔اس سیشن کا مقصد کلیدی اسٹیک ہولڈرز میں پولیو سے متعلق شعور بڑھانا اور محکمہ صحت کے پروگراموں میں بہتر تعاون کو فروغ دینا تھا۔ شرکاء کو پولیو کے خاتمے، بروقت تشخیص اور کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر ہر شعبے کے نمائندگان کو بتایا گیا کہ وہ کس طرح درست معلومات کی ترسیل، ویکسینیشن کی حوصلہ افزائی، اور عوامی صحت کی مہمات میں تعاون کر سکتے ہیں۔ شرکاء نے سیشن میں مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جس سے ضلع میں پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات کو تقویت ملے گی۔
محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ اس قسم کے سیشنز نہ صرف آگاہی بڑھاتے ہیں بلکہ کمیونٹی کی شمولیت اور مختلف اداروں کے درمیان رابطے کو بھی مضبوط کرتے ہیں تاکہ گوادر کو ایک پولیو سے پاک ضلع بنایا جا سکے۔

Comments are closed.