اہم خبریںبلوچستان

سوئی پولیس کی کارروائی، مختلف مقدمات میں ملوث اشتہاری اور مفرور ملزمان گرفتار

سوئی( این این آئی )سوئی پولیس کی کاروائی مختلف مقدمات میں ملوث اشتہاری اور مفرور ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سبی رینج سبی پرویز احمد چانڈیو و ایس پی ڈیرہ بگٹی عبد الروف بڑیچ کے ہدایات پر پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بگٹی کالونی سوئی سے مفرور ملزم باغی خان ولد رند علی جوکے مقدمہ23/97 میں پولیس تھانہ سٹی سوئی کو مطلوب تھا کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کاروائی میں انچارج سی آئی اے سٹاف سب انسپکٹر آفتاب علی ڈومکی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بگٹی کالونی بازار سوئی سے اشتہاری مجرم جمعہ ولد محمود قوم باخلانی بگٹی جو کے مقدمہ فرد نمبری 09/12 بجرم -EEE-11-7ATA پولیس تھانہ سٹی سوئی کا مطلوب تھاکو گرفتار کرکے پولیس تھانہ سٹی سوئی کے حوالے کردیا ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی سوئی نے کاروائی کرتے ہوئے تحصیل بازار میں ہوا کی ٹینکی پھٹنے والے سانحہ جس میں پولیس ملازم زخمی ہوا تھا ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی سوئی نے اپنے مدعیت میں فرد مقدمہ نمبری 80/19 بجرم. 324-287 PPC درج رجسٹرر کرکے ملزم مہیم ولد پہھا قوم ہمزانی کوگرفتار کرلیا گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی گئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button