اہم خبریںبلوچستان

صوبا ئی وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان بحال رکھنے کے لئے حکومت تمام تراقدامات کررہی ہے

قلات 09دسمبر :صوبا ئی وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان بحال رکھنے کے لئے حکومت تمام تراقدامات کررہی ہے لیویز اور پولیس فورس کوجدید ہتھیاروں اور کیمونیکیشن آلات سے لیس کیا جارہا ہے اور انہیں موجودہ حالات کے تقاضوں کے عین مطابق تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھر پورانداز میں نمٹا سکیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ قلات کے موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ لیویز اور پولیس کے علاوہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایف سی و دیگر فیڈرل فورسسز کے بھر پور تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے اور اس میں مزید بہتری لانے کی کوشش کی جارہی ہے اجلاس میں کمشنر قلات ڈویژن حا فظ طاہر نے قلات ڈویژن میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ میںوزیر داخلہ کو بتایا کہ کوئٹہ کراچی تک سفر کرنے والے مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے لیویز اور پولیس فورس کی متعددچوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ مسافروں کی جان و مال کیلئے لیویز و پولیس فورس کے جوان آفیسرز سڑک پر دن رات گشت بھی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جاسکیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کراچی ایک طویل شاہراہ ہے اور اس پر سفر کرنے والے اکثر مسافر گاڑیوں کو حادثات بھی پیش آتے رہتے ہیں مسا فروں کو زخمی ہونے کی صورت میں بروقت طبی امداد مہیا کرنے کے لئے اس قومی شاہراہ پر قائم تمام ہسپتالوں کے نگران ڈاکٹرحضرات کو سختی سے ہدایت کی گئی ہیکہ وہ ایمرجنسی سینٹرز میں طبی عملہ اورضروری ادویات کی ترسیل کو ہر ممکن یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر قلات شہک بلوچ نے بریفنگ میں وزیر داخلہ کو بتایا کہ قلات شہر ایک تاریخی اہمیت کا حامل شہر ہے ما ضی قلات دارالخلافہ رہا ہے اس لئے قلات میں ادبی و سماجی سرگرمیوں کے علاوہ ثقافتی سرگرمیاں اور کھیل کود کے مواقع بھی فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کیجارہی ہے تاکہ ضلع قلات کی تاریخی اہمیت سے بلوچستان بھر کے عوام کو روشناس کرایا جاسکیں اجلاس کو ایس ایس پی قلات دوستین دشتی نے بتایا کہ ضلع قلات و گردونواح میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے اس کے علاوہ پولیس چوکیوںپر تعینات عملہ کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہیکہ وہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شہر میں جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button