ستم ظریفی ہے قانون سازی پر مشاورت میں قانون کو مطلوب لوگ شامل ہیں، فردوس عاشق

0 30

سیالکوٹ: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ستم ظریفی ہے قانون سازی پر مشاورت میں قانون کو مطلوب لوگ شامل ہیں، پوری کی پوری (ن) لیگ مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے ۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ ستم ظریفی ہے کہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر مشاورت میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قانون کو مطلوب ہیں۔ پوری کی پوری (ن) لیگ مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جس طرح علاج کرانا ہر قیدی کا حق ہے اسی طرح جرم کا حساب لینا قانون کا حق اور تقاضا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.