میانوالی نہر میں وین گر گئی، 1 کو بچا لیا گیا، 6 کی تلاش جاری

0 30

میانوالی: پنجاب کے ضلع میانوالی کے قریب واقع پپلاں نہر میں ایک وین گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پپلاں نہر مین لوئر برانچ میں تیز رفتار وین کار کو اوور ٹیک کرتی ہوئی جاگری، وین میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سوار تھے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرنے والے 7 افراد میں سے ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ 2 بچوں اور 3 خواتین سمیت 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔ متاثرہ خاندان اپنی مریضہ کو پپلاں اسپتال میں معائنہ کرانے کے بعد واپس گھر جا رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.