گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی ملاقات

0 6

:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے ملاقات کی ۔ ہفتہ کو یہاں ہونے والی ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی ابترصورتحال اور سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے صوبہ کے مسائل پر گورنر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد اور اسکی روشنی میں وفاق سے معاملات کے حل کیلئے صوبہ کی سیاسی جماعتوں پر مشتمل سیاسی کمیٹی کے قیام کے فیصلہ کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جس تحمل اور سیاسی بصیرت سے فیصل کریم کنڈی گورنر شپ چلارہے ہیں وہ لائق ستائش ہے ۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل دلیل اور مذاکرات سے حل ہوتے ہیں ،پیپلز پارٹی کی قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس اعتماد کی تکمیل بی بی شہید کے وژن اور بلاول بھٹو زرداری کے مشن کی روشنی میں کرنے میں کوشاں ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.