نوابزادہ میر اکبر خان مگسی کی صاحبزادی اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد حسین خان مگسی کی بھتیجی کے انتقال پر جھل مگسی میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے

24

جھل مگسی:
نوابزادہ میر اکبر خان مگسی کی صاحبزادی اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد حسین خان مگسی کی بھتیجی کے انتقال پر جھل مگسی میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مرحومہ کے انتقال پر نوابزادہ طارق خان مگسی، نوابزادہ ظفر خان مگسی، نوابزادہ احمد خان مگسی نوابزادہ حسن خان مگسی سمیت دیگر نوابزادگان سے سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات تعزیت کے لیے مسلسل پہنچ رہے ہیں۔

آج نواب سردار خان چانڈیو، نوابزادہ برہان خان چانڈیو سمیت دیگر سرداران اور قبائلی عمائدین نے بھی نوابزادہ اکبر خان مگسی و اہلِ خانہ سے اظہارِ افسوس کیا۔ وفود نے مرحومہ کی بلندیٔ درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Comments are closed.