بھارت :ریاست اترپردیش میں زندہ جلائی جانے والی زیادتی کی شکار لڑکی دم توڑ گئی
نئی دہلی،اترپردیش: بھارتی ریاست اترپردیش میں جلائی جانے والی زیادتی کا شکار لڑکی دم توڑ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں مرنے والی لڑکی کو گزشتہ سال اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔متاثرہ لڑکی سے زیادتی کے ملزمان گزشتہ ہفتے ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔زیادتی کا شکار لڑکی ملزمان کیخلاف مقدمے کی سماعت کے لیے عدالت جا رہی تھی کہ مرکزی ملزم اور ساتھیوں نے آگ لگا دی تھی۔زیادتی کا شکار لڑکی 90 فیصد سے زائد جھلس گئی تھی اور اسپتال میں زیر علاج تھی جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہفتے کے روز دم توڑ گئی۔ لڑکی کو آگ لگانے والے پانچوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس کو ملزمان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دینا چاہیے