معروف نعت خواں جنید جمشید کو بچھڑے 3 برس بیت گئے

0 30

کراچی: معروف نعت خواں جنید جمشید کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 سال بیت گئے۔ 7 دسمبر 2016 کو جنید جمشید پی آئی اے کے طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔موسیقی سے سفر شروع کرنے والے جنید جمشید کی زندگی کا اختتام ایک مذہبی اسکالر اور نعت خواں کی پہچان کے ساتھ ہوا۔1987 میں دل دل پاکستان نغمے نے جنید جمشید کو بیانتہا شہرت سے نوازا ، ان کے کئی گیت مداحوں میں آج بھی بیحد مقبول ہیں۔بعدازاں اسلام اور مذہبی تعلیمات کی طرف رجحان نے جنید جمشید کو بالکل ہی بدل ڈالا اور ان کی پہچان سنگر سے بدل کر نعت خواں کی ہوگئی۔جنید جمشید نے اسلام کی تبلیغ کے لئے کئی ملکوں کے دورے بھی کئے۔ ان کی حمد اور نعتیں آج بھی انٹرنیٹ پر مداحوں کے لئے موجود ہیں۔نامور نعت خواں 3 ستمبر 1964 میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے اور یہیں ان کی تدفین ہوئی۔ ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.