پاناما بی آر آئی میں شمولیت بارے درست فیصلہ کرے،چین
:چین نے کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ پاناما بیرونی مداخلت سے آزاد ہو کربیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) میں شمولیت بارے میں درست فیصلہ کر سکتا ہے۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے جمعہ کومعمول کی نیوز بریفنگ کے دوران پاناما کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) میں شمولیت معطل کرنے سے متعلق رپورٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاناما بیرونی مداخلت سے آزاد ہو کر درست فیصلہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دباؤ اور جبر کے ذریعے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو خراب کرنے اور سبوتاژ کرنے کے امریکی اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے
اور اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتا ہے کہ پاناما چین کے ساتھ بی آر آئی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت کی تجدید نہیں کرے گا۔ بی آر آئی اقتصادی تعاون کا اقدام ہے۔ بی آر آئی کے تحت لاطینی امریکا کے 20 سے زیادہ ممالک سمیت 150 سے زیادہ ممالک کےعوام واضح طور پر فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاناما کے درمیان بی آر آئی تعاون حالیہ برسوں میں نتیجہ خیز رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ پاناما دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کے طویل مدتی مفادات کی بڑی تصویر سے آگے بڑھ سکتا ہے، خود کو بیرونی مداخلت سے آزاد کر سکتا ہے اور صحیح فیصلہ کر سکتا ہے۔