پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا

0 6

:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تربیتی کیمپ کے پہلے روز قومی خواتین کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی ۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم اور حنیف ملک نے خواتین کھلاڑیوں کو بیٹنگ سکلز کی ٹریننگ کرائی اور مفید مشورے دیئے۔ بائولنگ کوچ جنید خان نے کھلاڑیوں کو باؤلنگ سکلز جبکہ رمضان سالاچی نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ سکلز بہتر بنانے کی عملی مشقیں کرائیں۔ تربیتی کیمپ 28 فروری تک جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.