فارچیون باریشال نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
:بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے فائنل میں فارچیون باریشال نے چٹاگانگ کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا ۔ فاتح ٹیم نے 195 رنز کا ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔ تمیم اقبال نے 54 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے ۔
شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں چٹاگانگ کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے ۔ پرویز حسین نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ خواجہ نافع 66 اور گراہم کلارک 44 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ محمد علی اور عبادت حسین نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔
جواب میں فارچیون باریشال نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ تمیم اقبال نے 29 گیندوں پر 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ کائل میئرز نے 46 رنز بنائے اور آخر میں رشاد حسین نے 6 گیندوں پر ناقابل شکست 18 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ تمیم اقبال میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ مہدی حسن میراز کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔