ایشیائی ترقیاتی بینک نے فوری طور پر پاکستان کیلئے ریکارڈ ایک ارب ڈالر کی بجٹریری سپورٹ کی منظوری دیدی

0 27

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے فوری طور پر پاکستان کیلئے ریکارڈ ایک ارب ڈالر کی بجٹریری سپورٹ کی منظوری دے دی جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق منظوری ایشیائی ترقیاتی بینک کے منیلا میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ ایک ارب ڈالر کی بجٹریری سپورٹ پاکستان کی معاشی ترقی تیز کرنے کیلئے دی گئی اعلامیہ کے مطابق فوری طور پر فراہم کی امداد خصوصی پالیسی قرض کے تحت دی جا رہی ہے ، امداد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سے اصلاحات کرنے پر پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے فراہم کی گئی ہے ۔ورنر لی پیگ ڈی جی وسطی اور مغربی ایشیاء ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاکہ پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے امداد جاری رکھیں گے ۔ ور نرلی پیگ نے کہاکہ فراہم کردہ رقم سے پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی ۔ورنر لی پیگ نے کہاکہ امداد سے پاکستان کی معیشت کو منفی اثرات سے بچانے میں مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.