مظفرآباد میں پہلی جماعت کی طالبہ بلاول بھٹو سے ملاقات نہ ہونے پر والدین سے روٹھ گئی

0 24

اسلام آباد : مظفرآباد آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے میں پہلی جماعت کی طالبہ حوراں فاطمہ جو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملنے کا اصرارکرتی رہی لیکن ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے والدین سے روٹھ گئی تھی ننھی جیالی کی ویڈیو وائرل ہونے پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے ان سے ملاقات کی۔ حوراں فاطمہ کے ساتھ ان کے کزنز عدم علی، امل علی اور بہلول بادل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کو تحائف دئیے اور چاکلیٹ کھلائی۔ اس موقع پر بچوں کی فرمائش پوری کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انہیں کنوں بھی کھلائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.