سیف گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، تمغوں کی دوڑ میں تیسرا نمبر

0 30

کھٹمنڈو:  سائوتھ ایشین گیمز 2019کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کاکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان تمغوں کی دور میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری ساتھ ایشین گیمز میں محمد نعیم نے 110میٹر ہرڈلز میں پاکستان کو سونے کا تمغہ دلایا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 14اعشاریہ تین صفر سکینڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن پائی۔واضح رہے کہ ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان اب تک سونے کے 12، چاندی کے 17 اور کانسی کے پچیس میڈلز جیت کر نیپال اور بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔دوسری جانب ساوتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دے کر سونے کے 6، چاندی کے 8اور کانسی کے 5تمغے جیت کر پاکستان کانام روشن کرنے والی کراٹے ٹیم آج وطن شب لاہور پہنچ رہی ہے۔ میڈلسٹ کراٹے کاز کے اعزاز میں جمعے کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کوچنگ سینٹر میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن ، سیکرٹری خالد محمود اور دوسرے حکام نیپال میں بہترین کھیل پیش کرنے والے میڈلسٹ کی حوصلہ افزائی کے موجود ہوں گے۔ اس موقع پر ان میڈلسٹ کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی متوقع ہے۔کراٹے میں شاہدہ، محمد اویس، سعدی عباس اور نعمان احمد نے گولڈ میڈل جیتا، ٹیم ایونٹ میں نرگس، کلثوم، ثنا کوثر اور صابرہ نے سونے کا تمغہ پاکستان کو دلایا۔ مینز ٹیم ایونٹ میں سعدی عباس، نصیر احمد، باز محمد، محمد اویس، شہباز خان ، مراد خان اور رحمت اللہ نے پہلی پوزیشن پاکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔سلورمیڈلسٹ کراٹے کاز میں نعمت اللہ، باز محمد،محمد ظفر،ثنا کوثر،کلثوم،نرگس شامل ہیں،ٹیم ایونٹ میںشاہدہ، نرگس اور گل ناز نے چاندی کا تمغہ بھی پایا۔مراد خان،اقرا انور، صابرہ گل، ناز گل نے کانسی کا تمغہ لیا جبکہ مینز ٹیم کمیتے میں نصیر احمد،نعمان احمد اور نعمت اللہ برانز میڈل پاکستان کے حصے میں لائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.