تمام ترقیاتی منصوبوں کا میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے افتتاح کیا

29

انفارمیشن آفس، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد
پریس ریلیز

حیدرآباد شہر کی تعمیر ترقی ہمارا نصب العین ہے،ہم نے اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر میں تعمیر وترقی کے کاموں کا ترجیحی بنیادوں پر آغاز کیا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، قاسم آباد اور حسین آباد میں بلدیہ اعلی حیدرآباد کے فنڈز سے مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی کاموں کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

تقاریب میں ٹائون چیئرمین قاسم آباد عبدالغفور درس، حسین آباد ٹاؤن کے وائس چیئرمین مہر علی ڈیشک ، یونین کمیٹی 152 کے چیئرمین علی حسن جتوئی،یونین کمیٹی 125 کے چیئرمین پوڑھا ڈیشک، بلدیہ اعلیٰ کے انجنیئرز و افسران علاقے کے معززین اور علاقہ مکین بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔

تمام ترقیاتی منصوبوں کا میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے افتتاح کیا

افتتاح کئے جانے والے منصوبوں میں
* ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد کی یوسی 155 کرن خان شورو میں سی سی پیور بلاک سے تعمیر کئے جانے والا روڈ،

• ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد کی یوسی 152 میں پیور بلاکس روڈ کی تعمیر

• ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حسین آباد کی یوسی 125 میں
پیونگ بلاکس روڈ
اور یوسی 141 میمن سوسائٹی میں پیور بلاک سے تعمیر کئے جانے والے روڈ شامل ہیں
تمام ترقیاتی کاموں سے ان علاقوں میں موجود خستہ حال سڑکوں کی مرمت (پیچ ریپئر) اور نئی پیونگ بلاکس کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے۔

جس سے علاقے کے عوام کو آمد و رفت میں وقت کی بچت اور بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی

میئر حیدرآباد نے تقاریب ے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ خطیر رقم سے کئے جانے والے ترقیاتی کام ناصرف پائیدار ہوں بلکہ دیرتک شہریوں کے لئے مفید ثابت ہوں،

تمام تقاریب میں ٹاؤن و یوسی کے منتخب نمائندوں اورعلاقہ کے معززین نے میئر حیدرآباد کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور سندھی ٹوپی و اجرک کے تحائف پیش کئے اور انکے علاقے میں تعمیر و ترقی کے کام کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا

Comments are closed.