آئی سی سی نئی پلیئرز ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان کا کوئی کھلاڑی بیٹنگ اور بائولنگ میںٹاپ ٹین میں شامل نہیں

0 28

دبئی : آئی سی سی کی جانب سے نئی پلیئرز ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، پاکستان کا کوئی کھلاڑی بیٹنگ اور بائولنگ میںٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کینگرو بلے باز سٹیو سمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی ، قومی بلے باز بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، محمد عباس مزید تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ شاہین آفریدی نے 13درجے ترقی کے ساتھ49ویں پوزیشن سنبھال لی ۔آئی سی سی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے خلاف ٹرپل سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، پاکستان ٹیم صرف بنگلہ دیش سے اوپر آٹھویں نمبر پر ہے، بولنگ ہو یا بیٹنگ کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے نیوزی لینڈ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔بیٹسمینوں میں ویرات کوہلی کا پہلا اسمتھ کا دوسرا اور ولیمسن تیسرے نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا کے برسبین میں سنچری بنانے والے بابر اعظم 13 ویں نمبر پر ہیں ۔ جب کہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں68رنز بنانے والے قومی اوپنر شان مسعود10درجے ترقی کے ساتھ47ویں نمبر پر آگئے ہیں۔تازہ رینکنگ کے مطابق بولنگ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا بدستور پہلا نمبر، کگیسو رباڈ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ محمد عباس مزید تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔لیفٹ آرم فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے 13درجے ترقی کے ساتھ49ویں پوزیشن سنبھال لی ہے،ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں مکمل ناکام رہنے والے قومی اوپنر امام الحق89ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بالرز کی رینکنگ میں پاکستان کے محمد عباس کا 18واں نمبر ہے جب کہ لیگ سپنر یاسر شاہ ٹاپ20گیند بازوں کی فہرست سے خارج ہو گئے ہیں اور اب انکا22واں نمبر ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.