امریکا بہادر ایرانی عوام کی حمایت جاری رکھے گا، ٹرمپ

0 32

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی حکومت بہادر ایرانی عوام کی تہران پر مسلط مذہبی رجیم سے آزادی کے لیے حمایت اور مدد جاری رکھے گی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے بہادر عوام کی حمایت کرتا ہے جو اپنی آزادی کے لیے سڑکوں پراحتجاج کر رہے ہیں۔اس سے قبل ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ ایرانی رجیم اپنے ہی عوام کو طاقت کے ذریعے کچل کر ہلاک کررہا ہے۔ اپنے آئینی حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلائی جاتی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ ایرانی عوام کے حقوق کی حمایت کے لیے ان کیساتھ کھڑی ہو۔ٹرمپ نے مظاہرین پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈان کی مذمت کی اور کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نکلنے والے پرامن جلوسوں پر فائرنگ اور نہتے شہریوں کی ہلاکتیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں شامل ہیں۔ٹرمپ نے لندن میں نیٹو کے اجلاس سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا صرف احتجاج کرنے پر ایران میں بہت سے لوگ مار دیے گئے۔ یہ انتہائی خوفناک ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.