صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان خصوصی افراد کے حقوق، وقار اور مکمل شمولیت کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد — 03 دسمبر 2025
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان خصوصی افراد کے حقوق، وقار اور مکمل شمولیت کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد کو تعلیم، صحت اور رسائی کی بہتر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو، سرٹیفیکیشن اور سماجی تحفظ پروگراموں تک آسان رسائی جیسے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے بہتر روزگار کے مواقع اور آزادانہ نقل و حرکت کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
صدر زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ جسمانی، سماجی اور رویّوں پر مبنی تمام رکاوٹوں کا خاتمہ ایک ذمہ دار معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی شناخت اور کردار کا احترام کیا جانا چاہیے کیونکہ تعلیم، کاروبار اور قومی ترقی میں ان کی شرکت پاکستان کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا پاکستان تشکیل دینا ہے جو ہر فرد کے لیے قابلِ رسائی، منصفانہ اور شمولیتی ہو۔
Comments are closed.