چین کی جانب سے ویٹ لینڈز کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششیں جاری
چین کے محکمہ قومی جنگلات اور سبزہ زار کے مطابق چین ویٹ لینڈز کے تحفظ اور بحالی کو یقینی بنا رہا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2012 سے اب تک 3700 سے زیادہ ویٹ لینڈز تحفظ اور بحالی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے، جس سے 10 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ نئے ویٹ لینڈز کا اضافہ اور بحالی ہوئی ہے۔
ملک بھر میں ویٹ لینڈز کا رقبہ 56.35 ملین ہیکٹر سے زیادہ پر مستحکم ہے۔ 2200 سے زیادہ مختلف قسم کے ویٹ لینڈز نیچر ریزرو قائم کیے گئے ہیں۔