سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت (کل) سے شروع ہو گی

0 6

:سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت (کل) منگل سے شروع ہو گی۔ پیر کو پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹکٹ آن لائن اور ٹی سی ایس مراکز پر دستیاب ہوں گے۔ پاکستان ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل سہ ملکی سیریز 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی کے نئے اپ گریڈ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے لیے آن لائن اور فزیکل ٹکٹوں کی فروخت منگل شام چار بجے سے شروع ہو گی۔

فزیکل ٹکٹ کراچی اور لاہور کے آٹھ ٹی سی ایس مراکز پر دستیاب ہوں گے۔ ایک شناختی کارڈ پر دس ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔ شائقین کی سہولت کے لیے ٹکٹ 350 روپے کی کم قیمت پر دستیاب ہیں جبکہ ویک اینڈ میچز اور فائنل کے ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے سے شروع ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.