وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر خیبر پختون خواہ انجینئر امیر مقام نے ضلع بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی کے قافلے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

26

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر خیبر پختون خواہ انجینئر امیر مقام نے ضلع بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی کے قافلے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے اس بزدلانہ واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے افسر اور اہلکار ملک کے محافظ تھے جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔

Comments are closed.